Home / Latest News / پاکستان نے امریکہ سے انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا
پاکستان نے امریکہ سے انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا

پاکستان نے امریکہ سے انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا

وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے فوجی تعاون کی معطلی کی تصدیق کر دی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ کو فی الحال فضائی اور زمینی راہداری کی سہولیات دے رہے ہیں تاہم، اس سے قبل، سانحہ سلالہ کے بعد زمینی راہداری بند کرنے کی بھی مثال موجود ہے لیکن فضائی اور زمینی راہداری کی بندش کا آپشن موزوں وقت پر استعمال کریں گےواضح رہے کہ چند ہفتے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام کے ذریعے پاکستان پر دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید امداد نہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد امریکہ نے باضابطہ طور پر پاکستان کی فوجی امداد روک دی تھی۔
وزیر دفاع خرم دستگیر کی جانب سے آج جاری کردہ بیان اسی سلسلے میں پاکستان کی جوابی حکمت عملی کی وضاحت کرتا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top