Home / Latest News / شہرقائد میں 7 مقامات پر غیرقانونی مسافر بس اڈوں کا انکشاف
شہرقائد میں 7 مقامات پر غیرقانونی مسافر بس اڈوں کا انکشاف

شہرقائد میں 7 مقامات پر غیرقانونی مسافر بس اڈوں کا انکشاف

کراچی میں 7 غیرقانونی مسافر بس اڈوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کے ایم سی نے کراچی سے بلوچستان کے راستے میں قائم غیر قانونی مسافر بس اڈے ختم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر اصغرعباس نے شہر قائد میں غیر قانونی مسافر بس اڈوں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک کومراسلہ بھیج دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے بلوچستان کے راستے میں 7 غیرقانونی بس اسٹاپس ہیں، مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ غیرقانونی اسٹاپس سے ٹریفک کے مسائل ہیں۔ 7 مقامات میں لی مارکیٹ، چاکیواڑہ، صدر، پرانی سبزی منڈی، بنارس،سہراب گوٹھ،الاعظم اسکوائر شامل ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top