Home / International / پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف زیادہ جنگ اپنے وسائل سے لڑی: اعزاز چوہدری
پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف زیادہ جنگ اپنے وسائل سے لڑی: اعزاز چوہدری

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف زیادہ جنگ اپنے وسائل سے لڑی: اعزاز چوہدری

 مالی امداد روکنے کے امریکی اقدام پر امریکا میں تعینات سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ امداد معطلی کے معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔ معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے تفصیلی جواب کا انتظار ہے۔ تسلیم کیا جائے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف زیادہ جنگ اپنے وسائل سے لڑی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے پاکستان نے 15 سال میں 120 ارب روپے خرچ کئے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ براہ راست امریکی قوم کے تحفظ کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرحد کے دوسری جانب بھی حکومتی عملداری سے آزاد علاقوں میں آپریشنز ہونے چاہیے۔ پائیدار امن کیلئے صبر اور استحکام کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں داعش جیسے مہلک گروہوں کی موجودگی پر بین الاقوامی تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top