Home / Latest News / ’امریکی امداد کے بغیر بھی پاک فوج طاقت ور ہے‘
’امریکی امداد کے بغیر بھی پاک فوج طاقت ور ہے‘

’امریکی امداد کے بغیر بھی پاک فوج طاقت ور ہے‘

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا امریکی نشتریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ امریکی امداد کی معطلی باہمی سیکیورٹی تعاون کو متاثر کرے گی لیکن عزت کی قیمت پر سیکیورٹی امداد نہيں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے حقانی نیٹ ورک سمیت ہر طرح کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ نیت پر شک امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ امداد کی معطلی خطے میں قیام امن کی کوششوں کو بھی متاثر کرے گی۔ امریکی امداد کے بغیر بھی پاکستان آرمی طاقتور فوج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی امداد کی معطلی خطے میں قیام امن کی کوششوں کو بھی متاثر کرے گی لیکن دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے ہمارا عزم کم نہیں کر سکتی۔ پاکستان نے کبھی بھی پیسوں کے لئے نہیں، ہمیشہ امن کے لئے جنگ کی۔ پاکستان اپنے قومی مفاد اور امن کے قیام کے لئے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top