Home / Latest News / ‘سعودی عرب جانا کوئی عجوبہ نہیں، افواہیں پھیلانے والوں نے ملک پر ظلم کیا’
‘سعودی عرب جانا کوئی عجوبہ نہیں، افواہیں پھیلانے والوں نے ملک پر ظلم کیا’

‘سعودی عرب جانا کوئی عجوبہ نہیں، افواہیں پھیلانے والوں نے ملک پر ظلم کیا’

نواز شریف کا کہنا ہے سعودی عرب پاکستان سے محبت کرنیوالا دوست ملک ہے، پاک سعودی عرب تعلقات 1947 سے ہیں۔ انہوں نے کہا میرا سعودی عرب جانا عجوبہ نہیں مگر افواہیں پھیلانے والوں نے مجھ پر نہیں بلکہ ملک پر ظلم کیا ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا میرے خلاف دھاندلی اور بدعنوانی ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کیسی دھاندلی ہے جو آج تک نہیں ملی۔ انہوں نے کہا مجھے ایک خیالی تنخواہ پر نکالا گیا، ثابت ہونا تو دور کی بات، میرے خلاف کوئی جرم ہی نہیں مل سکا مگر جس نے اعتراف جرم کیا اس کو چھوڑ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا جس نے ایمنسٹی کا استعمال کیا اور کروڑوں پاؤنڈ اور نیازی لمیٹڈ سروسز کا اعتراف کیا اسے کہا آپ صادق اور امین ہیں۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ مجھے کوئی شک کی گنجائش بھی نہیں دی اور دفتر سے اٹھا کر پھینک دیا مگر عدالت نے کہا عمران خان صاحب آپ جتنا بھی اعتراف کر لیں ہم نہیں مانتے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہا گیا این اے 120 کا الیکشن ریفرنڈم ہوگا مگر عمران اس میں بھی ہار گئے، آنے والا الیکشن بھی ریفرنڈم ہوگا۔ انہوں نے کہا عمران خان کی ضمانت میں بھی بہت سے راز چھپے ہیں، اسکی تفصیل بھی بتاؤں گا، یہ سب کچھ ایک منصوبے کے تحت چل رہا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا ایک کو ہاتھ پاؤں باندھ کر مارا جائے اور دوسرا بری ہو جائے، اب وقت بدل گیا ہے، یہ 1997 نہیں ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top