Home / Latest News / ریاست اور آئین کو بچانے کیلئے مشرف کو کٹہرے میں لانا ہے: کیپٹں (ر) صفدر
ریاست اور آئین کو بچانے کیلئے مشرف کو کٹہرے میں لانا ہے: کیپٹں (ر) صفدر

ریاست اور آئین کو بچانے کیلئے مشرف کو کٹہرے میں لانا ہے: کیپٹں (ر) صفدر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے ہماری پیشیاں ختم ہو گئی ہیں اب پیشیوں والوں کی لگیں گی۔ انہوں نے کہا اب وقت آ گیا ہے کہ مشرف بھی ہمارے ساتھ عدالت میں پیش ہو گا، ہم نے ریاست اور آئین کو بچانے کے لئے مشرف کو عدالتی کٹہرے میں لانا ہے۔وزیرمملکت طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کی ضمانت سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، 2018 کے الیکشن میں انکی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے۔ انہوں نے کہا صادق اور امین کون ہے اس کا فیصلہ پاکستانی عوام کریں گے۔ نوازشریف کو صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا عمران خان کی ساری سیاست نجومیوں اور حکیموں پر لگی ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top