Home / Latest News / نیوزی لینڈ میں بادلوں کی اننگز، پریکٹس میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
نیوزی لینڈ میں بادلوں کی اننگز، پریکٹس میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ میں بادلوں کی اننگز، پریکٹس میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

ولنگٹن میں بارش نے کرکٹ کا مزہ کرکرا کر دیا جس کے باعث پریکٹس سیشن نہ ہو سکا۔ سرفراز الیون نے اِن ڈور ٹریننگ کی جبکہ 3 جنوری کو شیڈول پریکٹس میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ امام الحق، حارث سہیل، محمد نواز اور عامر یامین پریکٹس میچ سے باہر ہو گئے۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی تین روز کی پریکٹس سے کیویز کنڈیشنز سے واقف ہو گئے ہیں، ہر کھلاڑی کو اپنے کردار کا علم ہے۔ انہوں نے کہا امید ہے اچھی کارکردگی سے میزبان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے اور کامیابی سمیٹیں گے۔
خیال رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 6 جنوری سے شروع ہو گی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top