Home / Business / پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں اس لیے عدالت حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق فاروق کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اوگرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حکومتی بیان بے بنیاد ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 15 فیصد سے زائد اضافی سیل ٹیکس وصولی غیر آئینی ہے۔خیال رہے حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 53 پیسے فی لٹر ہو گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 96 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا اور اس کی نئی قیمت 89 روپے 91 پیسے ہو گی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 74 پیسے فی لٹر کے حساب سے اضافہ کیا گیا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top