Home / Entertainment / ” مجھے اس سپر سٹار کی گرل فرینڈ۔۔۔۔ “ پریانکا چوپڑا نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا
” مجھے اس سپر سٹار کی گرل فرینڈ۔۔۔۔ “ پریانکا چوپڑا نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

” مجھے اس سپر سٹار کی گرل فرینڈ۔۔۔۔ “ پریانکا چوپڑا نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

 نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں اپنے کیرئیر کے دوران کئی بار طاقت کے نشے کا شکار بنی ہوں اور کئی مرتبہ مجھے سپر سٹارز کی گرل فرینڈز کے کہنے پر فلموں سے نکالا گیا۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسی صورتحال کا سامنا بھی کیا ہے جب انہیں کسی کے کہنے پر فلم سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ جس کے کہنے یا سفارش پر مجھے باہر کیا گیا وہ ممکنہ طور پرہیرو یا ہدایت کار کی گرل فرینڈ تھی اور اس کے کہنے پر مجھے اس وقت باہر کیا گیا جب میں فلم سائن کرچکی تھی اور میں کچھ بھی نہیں کرسکی۔ اس کے علاوہ مجھے فلم سے ان حالاتوں میں باہر نکالا گیا جب میں طاقتور مردوں کی خواہشات پوری نہیں کرسکتی تھی۔پریانکا نے کہا کہ ہر ملک کی اپنی ثقافتی حدود ہوتی ہیں، ہالی ووڈ اداکارہ میریل اسٹریپ امریکا کے صدر اور بااثر لوگوں کے خلاف کھڑی ہوگئیں۔ ہمارے اور ان کے رہن سہن میں بہت فرق ہے اور ہمیں میریل اسٹریپ کے اس اقدام کو سراہنا چاہئےاداکارہ نے مستقبل کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نئی نسل جب عورتوں کی عزت کرنا شروع کردے گی تو صورتحال تبدیل ہوجائے گی۔پریانکا نے مزید کہا کہ میں خواتین کو متاثرین نہیں سمجھتی بلکہ انہیں ایک باہمت خاتون کے روپ میں دیکھتی ہوں جو اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے باوجود زندگی میں آگے بڑھتی ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کا شمار آج ناصرف بالی ووڈ کی بلکہ ہالی ووڈ کی بڑی اداکاراوں میں ہوتا ہے اور وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی دیگر اداکاراوں سے زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top