Home / Latest News / ڈیرہ بگٹی میں گھر پر فائرنگ، خواتین اور3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
ڈیرہ بگٹی میں گھر پر فائرنگ، خواتین اور3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی میں گھر پر فائرنگ، خواتین اور3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردوں کی جانب سے گھر پر فائرنگ اور باوردی سرنگ دھماکے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پی پی ایل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق واقعہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے قبائلی رہنماء کے رشتہ دار کے گھر میں فائرنگ کی جس سے گھر کا سربراہ گجر بگٹی ، اسکی دو بیویاں اور 3 بچے جاں بحق ہوئے۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال لے جانیوالی قبائلی رہنماء کی گاڑی بھی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے باعث ایک شخص جان بحق اور قبائلی رہنماء سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پی پی ایل اسپتال سوئی منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز اور لیویز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کا ہے، گجر بگٹی کے گھر پر کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے حملہ کیا۔

 

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top