Home / Entertainment / کرینہ کپور نے شاہ رخ کو رومانوی اداکار قرار دیدیا
کرینہ کپور نے شاہ رخ کو رومانوی اداکار قرار دیدیا

کرینہ کپور نے شاہ رخ کو رومانوی اداکار قرار دیدیا

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ رومانوی اداکار قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ اور شاہ رخ ایک ٹاک شو میں شریک تھے جہاں وہ ایک دوسرے کے حوالے سے سوالات کے جوابات دے رہے تھے ۔  اسی دوران جب اداکارہ سے شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کنگ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ رومانوی اداکارہیں۔ اداکارہ نے کہا جب آپ دنیا کے کسی بھی کونے پر جائیں اور وہاں کوئی بھارت کا نام لے تو سب سے پہلے آپکے ذہن میں شاہ رخ خان ہی آئینگے۔  کرینہ کپورنے مزید کہا شاہ رخ خان اپنے کرداروں کی ہی بدولت لوگوں کے بہت قریب ہوئے ، یہ عادتیں اور ہنر کسی اور اداکار کے پاس نہیں۔ اداکارہ نے کہا انہیں بذات خود شاہ رخ سے خوب باتیں کرنا پسند ہیں کیونکہ وہ ایسے اداکار ہیں جو مختلف چیزوں اور معاملات کو بہترین اندازمیں سمجھتے ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top