Home / Latest News / کیرالہ کنگز نے ٹی ٹین لیگ ٹورنامنٹ جیت لیا
کیرالہ کنگز نے ٹی ٹین لیگ ٹورنامنٹ جیت لیا

کیرالہ کنگز نے ٹی ٹین لیگ ٹورنامنٹ جیت لیا

کیرالہ کنگز نے ٹی ٹین کرکٹ لیگ کی پہلی ٹرافی پر قبضہ جما لیا، فائنل میں مصباح الحق کی ٹیم پنجابی لیجنڈز کو آٹھ وکٹ سے شکست ہوگئی۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹین کے میگا ایونٹ کا بڑا فائنل ہوا۔ مصباح الحق کی پنجابی لیجنڈز اور آئن مورگن کی کیرالہ کنگز میں جوڑ پڑا۔ ٹیم مصباح کے اوپنر لیوک رونکی نے دھواں دار بیٹنگ کی، انہوں نے ایونٹ کی تیسری ففٹی سکور کی، وہ 34 گیندوں پر 70 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ پنجابی لیجنڈز کی ٹیم 10 اوورز میں 3 وکٹوں پر 120 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ ہدف کے تعاقب میں کیرالہ کے پال سٹرلنگ اور کپتان مورگن نے بولرز کو تگنی کا نچا دیا، آئن مورگن نے صرف 14 گیندوں پر ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری داغی، سٹرلنگ 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کیرالہ کنگز نے ایک سو اکیس رنز کا ٹارگٹ آٹھ اوورز میں دو وکٹوں پر حاصل کر کے پہلی ٹی ٹین لیگ کے ٹائٹل پر قبضہ جمالیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top