Home / Latest News / روہیت شرما 3 ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے
روہیت شرما 3 ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے

روہیت شرما 3 ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے

سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ میں انڈین کپتان روہیت شرما کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری بنا کر دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔بھارت کے اوپنر بلے باز روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون انٹرنیشنل میچ میں 153 گیندوں پر 13 چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے 208 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بطور کپتان یہ ان کی پہلی سنچری ہے۔ انہوں نے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری 2013 میں آسٹریلیا کیخلاف بنائی تھی۔ 2014 میں بھارتی بلے باز نے سری لنکا کیخلاف ہی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ یعنی 264 رنز کا انفرادی سکور بنایا تھا۔خیال رہے بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں جیت کیلئے 393 رنز کا ہدف دے دیا۔ شیکھر دھوان 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے پیریرا نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top