Home / Business / انٹر بینک مارکیٹنگ میں ڈالر کی قیمت 110 روپے ہوگئی
انٹر بینک مارکیٹنگ میں ڈالر کی قیمت 110 روپے ہوگئی

انٹر بینک مارکیٹنگ میں ڈالر کی قیمت 110 روپے ہوگئی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے ہیٹ ٹرک کرلی، دوران ٹریڈنگ ڈالر ایک بار پھر 110 روپے تک پہنچ گیا۔ ڈالر کی اُنچی اُڑان جاری ہے ،تین روز کے دوران ڈالر کی قدر میں ساڑھے چار روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر کی قیمت 110 روپے تک جا پہنچی۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملک پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ لگ بھگ 400 ارب روپے زائد بڑھ چکا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق کیونکہ پاکستان میں زیادہ تر اشیاء جس میں پیٹرول، خوردنی تیل، دالیں اور دیگر اشیاء درآمد کی جاتی ہیں، ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان اُمڈ آئے گا۔ دوسری جانب سٹیٹ بینک نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ڈالر قیمت کا تعین مارکیٹ خود طے کرے گی البتہ سٹے بازی یا کسی دبائو کی صورت میں مرکزی بینک مداخلت کرسکتا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top