Home / Latest News / کرپٹ لوگوں کو سزا ملنے پر جمہوریت بچے گی
کرپٹ لوگوں کو سزا ملنے پر جمہوریت بچے گی

کرپٹ لوگوں کو سزا ملنے پر جمہوریت بچے گی

شیخ رشید کا کہنا ہے ملکی سیاسی حالات بہت خراب ہیں، کرپشن تب ختم ہو گی جب کرپٹ افراد کو پھانسی دی جائے گی، 4 سال میں اربوں ڈالر کے قرض لیے گئے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد میں کوئی وزارت نہیں چل رہی، جو بھٹو کے ساتھ تھے وہی مشرف، ق لیگ اور ن لیگ کے بھی وزیر ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں اے پی سی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا جمہوریت پر ڈاکا مارنے والے ہی جمہوریت کے چیمپئن بنے، ہم سب نے پاکستان کے آئین کی حفاظت کرنی ہے، سپریم کورٹ کو پاکستان کا سب سے اول ادارہ سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا یہاں گرمیوں میں گیس اور سردیوں میں بجلی ملتی ہے، اگر گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں گیس ملے تو جمہوریت قائم رہے گی۔ شیخ رشید نے مزید کہا پاکستان میں 60 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top