Home / Latest News / سانحہ حویلیاں کو ایک سال گز رگیا، رپورٹ آج تک منظر عام پر نہ آسکی
سانحہ حویلیاں کو ایک سال گز رگیا، رپورٹ آج تک منظر عام پر نہ آسکی

سانحہ حویلیاں کو ایک سال گز رگیا، رپورٹ آج تک منظر عام پر نہ آسکی

پی آئی اے کے اے ٹی آر 42 طیارے کو حویلیاں میں حادثے کو ایک سال ہو گیا۔ جنید جمشید سمیت 48 مسافر اور عملے کے 6 افراد جاں بحق ہو ئے تھے۔ تحقیقات میں سانحے کو تکنیکی خرابی قرار دیا گیا مگر رپورٹ کو عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔اے ٹی آر طیارے کو المناک حادثے کے فوری بعد سپیشل انویسٹگیشن بورڈ تشکیل دیا گیا۔ بورڈ نے طیارے کا ملبہ اور بلیک باکس تحقیقات کے لئے فرانس میں بھجوایا۔ عملے کے جسد خاکی کا پوسٹ مارٹم اور میڈیکل کیا گیا جس میں عملے کو مکمل طور پر کلئیر قرار دیا گیا۔حادثے کی تفصیلی تحقیقات کیلئے اے ٹی آرکمپنی، یوٹاس ایجنسی اور فرانسیسی کمپنی کو خدمات حاصل کی گئیں۔ غیرملکی کمپنیوں نے کئی ماہ کی مشترکہ تحقیقات کے بعد حادثے کو تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق بلیک باکس کے معائنے سے سامنے آیا کہ طیارے کا بایاں انجن اچانک خراب ہوا اور الیکٹریکل سسٹم جزوی طور پر ناکارہ ہو گیا۔ الیکٹریکل سسٹم میں خرابی کے باعث پائلٹ طیارے کو دائیں انجن پر منتقل نہ کر سکا۔ جہاز مشرق سے جنوب کی جانب مڑگیا۔ 13 ہزار سے یک دم 7 ہزار فٹ کی بلندی پر آیا اور پہاڑ سے جا ٹکرایا۔غیرملکی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جہاز میں خرابی چترال سے پرواز کے دس منٹ بعد پیدا ہوئی، پائلٹس نے تین مے ڈے کالز دیں۔ ذرائع کے مطابق سپیشل انویسٹگیشن بورڈ اور تین غیرملکی ایجنسیوں کی تحقیقات کو ملا کر حتمی رپورٹ اپریل 2018 تک مکمل کر لی جائے گی تاہم رپورٹ جاری ہونے کا یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ کیونکہ اس سے پہلے ایئربلیو اور بھوجا ایئرلائنز حادثات کی تحقیققات کو آج تک پبلک نہیں کیا گیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top