Home / Latest News / لندن کے میئر صادق خان لاہور پہنچ گئے، واہگہ بارڈر پر پرتباک استقبال
لندن کے میئر صادق خان لاہور پہنچ گئے، واہگہ بارڈر پر پرتباک استقبال

لندن کے میئر صادق خان لاہور پہنچ گئے، واہگہ بارڈر پر پرتباک استقبال

لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈر پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید اور دیگر حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے میئر لندن کو خوش آمد ید کہا۔ لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان اپنے پہلے پاک، بھارت مشترکہ دورے کے آغاز پر 3 دسمبر کو بھارتی شہر ممبئی پہنچے تھے۔ میئر لندن صادق خان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میئر لندن وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے۔ صادق خان کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top