Home / Latest News / صوبائی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار
صوبائی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار

صوبائی حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار

سندھ ہائی کورٹ نے این ٹی ایس کیس میں سابقہ نتائج برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سندھ حکومت نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں بدنظمی کے بعد دوبارہ انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد 150 سے زائد طلبہ اور والدین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور موقف اختیار کیا کہ وہ ٹیسٹ میں پاس ہو چکے ہیں، دوبارہ ٹیسٹ کیوں دیں۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ آج سنایا۔ عدالتی احکامات کے بعد طلبہ نے کورٹ میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ طلبہ کا کہنا تھا عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، محنت کی تھی اس کا پھل مل گیا۔ انہوں نے کہا مستقبل میں ڈاکٹر بن کر قوم کی خدمت کرینگے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top