Home / International / امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی ہا ں میں ہا ں ملا دی
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی ہا ں میں ہا ں ملا دی

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی ہا ں میں ہا ں ملا دی

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 مسلم ممالک پر لگائی جانے والی سفری پابندیوں کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، امریکی سپریم کورٹ کے 9 میں سے 7 ججوں نے امریکی انتظامیہ  کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ 2ججوں نے مخالفت کی۔امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اب سفری پابندیوں کے معاملے پر رواں ہفتے کیلیفورنیا، سان فرانسسکو اور رچمنڈ کی وفاقی عدالتوں میں سماعت ہوگی۔ امریکی سپریم کورٹ نے جن 6 مسلم ممالک پر سفری پابندیوں کے نفاذ کی اجازت دی ہے ان میں یمن، ایران، شام، صومالیہ، چاڈ اور لیبیا شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال جنوری میں ایک متنازع پالیسی کے تحت تین طرح کے حکم نامے جاری کیے تھے جس کے تحت 7 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔صدر ٹرمپ کے اس حکم نامے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے اور امریکا کے ہوائی اڈوں پر شدید افراتفری کا عالم تھا تاہم اس حکم نامے کو فیڈرل کورٹ نے گذشتہ برس فروری میں معطل کردیا تھا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top