Home / Latest News / نابینا افراد مطالبات کے حق میں ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے
نابینا افراد مطالبات کے حق میں ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے

نابینا افراد مطالبات کے حق میں ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے

لاہور میں نابینا افراد ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، نوکریاں نہ ملنے پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔نابینا افراد ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ نابینا افراد کا کہنا ہےکہ حکومت نے نوکریاں دینے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر ہر بار انہیں جھوٹی تسلی دی جاتی ہے۔ انہوں نے فوری نوکریاں فراہم کرنے کا مطالبہ دہرایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے اور خدمت کارڈ بھی جلد فراہم کیا جائے۔ مظاہرین کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top