Home / Latest News / کراچی :گاڑی ٹکرانے کے جھگڑے پر فائرنگ ،نوجوان قتل
کراچی :گاڑی ٹکرانے کے جھگڑے پر فائرنگ ،نوجوان قتل

کراچی :گاڑی ٹکرانے کے جھگڑے پر فائرنگ ،نوجوان قتل

کراچی میں گاڑی ہیوی بائیک سے ٹکرانے پر فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا دوسرا دوست زخمی ہوگیا۔ مرنے والا ظافر مقامی کالج میں فرسٹ ایئر کا طالبعلم تھا۔ آج سی ویو پر ڈرائیونگ کے دوران ان کی گاڑی ایک ہیوی بائیک سے ٹکرا گئی جس پر بائیک سوار نوجوانوں کی ظافر اور اس کے دوست سے تلخ کلامی ہوگئی۔ بات بڑھی تو موٹر سائیکل سواروں کے ساتھیوں نے جو ڈبل کیبن ڈالے میں سوار تھے، نوجوانوں پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک نوجوان ظافر جاں بحق جبکہ اس کا دوست گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والا ظافر مقامی کالج میں سال اول کا طالبعلم تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top