Home / Latest News / اوکاڑہ :سیلفی بناتا ہوا نوجوان نہر میں ڈوب گیا
اوکاڑہ :سیلفی بناتا ہوا نوجوان نہر میں ڈوب گیا

اوکاڑہ :سیلفی بناتا ہوا نوجوان نہر میں ڈوب گیا

سیلفی کا شوق زندگی کے لئے خطرہ بن گیا، نوجوانوں میں بڑھتا رجحان تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا۔ اوکاڑہ میں سیلفی بناتے ہوئے نوجوان نہر میں ڈوب گیا۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تلاش جاری ہے۔ نوجوانوں میں سیلفی بنانے کا شوق اتنا زیادہ ہوگیا کہ وہ کوئی موقع کوئی جگہ نہیں دیکھتے۔  دنیا بھر میں اس شوق کی تسکین بڑے بڑے حادثات کا باعث بنتی جا رہی ہے۔ پاکستان میں بھی سیلفی شوقین کم نہیں۔ اوکاڑہ میں نہر کنارے کھڑے ہو کر سیلفی بناتے نوجوان پاؤں پھسلنے سے ڈوب گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نوجوان نےخوب ہاتھ پاؤں مارے مگر تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران نوجوان کی تلاش جاری ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top