Home / International / امریکی وزیر دفاع کل پاکستان کے دورے پر آئیں گے
امریکی وزیر دفاع کل پاکستان کے دورے پر آئیں گے

امریکی وزیر دفاع کل پاکستان کے دورے پر آئیں گے

امریکا کی جنوبی ایشیا کیلئے نئی پالیسی کے اعلان کے بعد ڈو مور کا مطالبہ لیے امریکی وزیر دفاع کل پاکستان آئیں گے۔ جیمز میٹس ٹرمپ کی پالیسی کے مطابق افغان مفاہمتی عمل میں پاکستانی کردار پر بات کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع کا مشرق وسطیٰ کا دورہ، کل پاکستان پہنچیں گے۔  امریکی وزارت دفاع کے مطابق جیمز میٹس کا دورہ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں نئی پالیسی کا تسلسل ہے۔ جیمز میٹس ٹرمپ کی حکمت عملی کے مطابق بات چیت آگے بڑھائیں گے۔ امریکی وزیر دفاع نئی پالیسی پر بھارتی افغان رہنماؤں اور نیٹو سربراہ سے پہلے ہی بات کرچکے ہیں۔  امریکی وزارت دفاع کے مطابق جیمز میٹس پاکستانی رہنماؤں سے افغان مفاہمی عمل میں پاکستانی کردار پر بات کریں گے اور ان سے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کریں گے۔ وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جیمز میٹس کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top