Home / International / پاکستانی حکومت کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا :اوباما
پاکستانی حکومت کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا :اوباما

پاکستانی حکومت کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا :اوباما

امریکا کے سابق صدر براک اوباما نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے حکومت پاکستان کواسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا، ان کا ماننا ہے کہ ایسے شواہد نہیں ملے کہ حکومت اسامہ بن لادن کی موجودگی سے باخبر تھی۔ نئی دہلی میں ایچ ٹی لیڈر شپ سمٹ میں امریکا کے سابق صدر براک اوباما بھی شریک ہوئے۔ سوال و جواب کے ایک سیشن میں اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے حوالے سے انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی حکومت اس بارے لاعلم تھی۔ میزبان کرن تھاپڑ کے سوال پر کہا وہ ان پر چھوڑتے ہیں کہ وہ اس بات سے کیا نتیجہ نکالتے ہیں۔ اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں دو مئی کی رات امریکی سیلز نے آپریشن کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ آپریشن کی براہ راست نگرانی خود اسوقت کے صدر اوباما نے کی تھی۔ اسامہ کی ہلاکت کے بعد یہ تنازع کھڑا ہو گیا کہ حکومت نے اسے پناہ دے رکھی تھی جبکہ حکومت پاکستان کا کہنا تھا کہ اسے ملک میں اسامہ کی موجودگی کا علم نہ تھا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top