Home / Latest News / کشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
کشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

کشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، پاکستان نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

بدنامِ زمانہ تہاڑ جیل میں بھارتی پولیس کے کشمیری نوجوانوں پر انسانیت سوز مظالم کیخلاف پاکستان نے پاکستان سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری مظاہرین کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ بھارت کا تحقیقات کروانے سے مسلسل انکار اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے غیر جانبدار مبصرین کو رسائی نہ دینا سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔ اگر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ثابت ہو تو یہ کیمیکل ویپن کنونشن اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے پہلے اجلاس میں انسداد دہشتگردی کے لیے تعاون اور مشترکہ مشقوں کی تجویز زیرِ غور کیا گیا۔ پاکستان کے لیے جنرل نکلسن کے بیانات نئے نہیں ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے ممبئی حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کو بتایا کہ بھارتی گواہوں کے بیانات نہ آنے سے تحقیقات آگے نہیں بڑھ رہیں۔ حافظ سعید کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کو ایم پی او کے تحت محض حفاظتی تحویل میں رکھا گیا تھا۔ اس حوالے سے وزارتِ داخلہ سے مزید تفصیلات مانگی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بیوی سے ملاقات کے حوالے سے بھارت کے جواب پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top