Home / Business / وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا
وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اوگرا کی سفارش پر وزارت خزانہ نے پٹرول کی قیمت ایک روپیہ 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ بجلی سستی ہوئی تو پٹرول نے آگ لگا دی، قیمتوں میں 4 روپے 39 پیسے تک اضافہ کر دیا گیا ، وزیر اعظم کی جانب سے منظوری کے بعد ایک لیٹر پٹرول ایک روپے 48 پیسے کے اضافے سے 77 روپے 47 پیسے کا ہوگیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کی نئی قیمت 57 روپے 58 پیسے ہوگی جبکہ 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 52 روپے 12 پیسے ہوگئی۔  ہائی سپیڈ ڈیزل 1 روپے 36 پیسے کے اضافے سے 85 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔ دوسری جانب نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ مگر کراچی والے اس رعایت سے محروم رہیں گے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top