Home / Latest News / پشاور :زرعی ڈائریکٹوریٹ میں گھسنے والے پانچوں دہشتگرد ہلاک
پشاور :زرعی ڈائریکٹوریٹ میں گھسنے والے پانچوں دہشتگرد ہلاک

پشاور :زرعی ڈائریکٹوریٹ میں گھسنے والے پانچوں دہشتگرد ہلاک

پشاور یونیورسٹی کے زرعی ڈائریکٹوریٹ میں گھسنے والے پانچوں دہشتگردوں کو سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ دہشتگرد آج صبح یونیورسٹی کے زرعی ڈائریکٹوریٹ میں تخریب کاری کی نیت سے داخل ہوئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئی اور یونیورسٹی کو گھیرے میں لے لیا۔ دہشتگردوں نے سکیورٹی اداروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد سکیورٹی اداروں کی جانب سے منظم اور بھرپور انداز مں جوابی کارروائی کی گئی جس میں چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر کے یونیورسٹی کو کلیئر کر دیا گیا ۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور کسی شہری کو یونیورسٹی کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ فائرنگ کے دوران ہاسٹل میں موجود طلبا نے گھبرا کر ہاسٹل کی بالائی منزلوں سے چھلانگیں لگا دیں جس کی وجہ سے 14 طلبا زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور نجی ٹی وی کا ایک رپورٹر بھی شامل ہے جو واقعے کی کوریج کے فرائض انجام دے رہا تھا ۔ سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے بعد کلیئرنس آپریشن شروع کیا اور یونیورسٹی کو کلیئر قرار دے دیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تمام دہشتگردوں کو کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے اور یونیورسٹی و ہاسٹل بالکل کلیئر ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top