Home / Latest News / کو ئٹہ سر یاب روڈ پر د ھما کہ
کو ئٹہ سر یاب روڈ پر د ھما کہ

کو ئٹہ سر یاب روڈ پر د ھما کہ

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے ،دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پل کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے تصدیق کی ہے کہ سریاب روڈ پر دھماکہ ہوا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت اور نقصان کے حوالے سے معلومات نہیں ہیں ۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کو جہاں موقع ملتا ہے وہ حملہ کرتے ہیں ،اسی لیے کبھی ہائی پروفائل لوگوں کو نشانہ بنا یا جاتا ہے تو کبھی عام لوگ دہشت گردوں کے حملوں کے زد میں آتے ہیں ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top