Home / Latest News / پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا،ایڈیشنل آئی جی اشرف نورگن مین سمیت شہید
پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا،ایڈیشنل آئی جی اشرف نورگن مین سمیت شہید

پشاور کے علاقے حیات آباد میں خودکش دھماکا،ایڈیشنل آئی جی اشرف نورگن مین سمیت شہید

پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس افسر کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا،جس میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر اشرف نوراور گن مین شہیدجبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اشرف نور گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا ،دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی آواز سنی گئی،دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی،دھماکے میں اے آئی جی اشرف نور اور گن مین موقع پر شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ،دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ حیات آبادمیں دھماکاخودکش تھا،ان کا کہناتھا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں،دہشتگردوں سے مقابلہ جاری رہے گا،صلاح الدین محسود نے کہا کہ پولیس فورس کے حوصلے بلند ہیں،ملک وقوم کیلئے ہرقربانی دیں گے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top