Home / Latest News / جناح ہسپتال :پر چی سے انکار ، غنڈوں کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد
جناح ہسپتال :پر چی سے انکار ، غنڈوں کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد

جناح ہسپتال :پر چی سے انکار ، غنڈوں کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد

جناح ہسپتال میں رکشہ ڈرائیور کی جا نب سے ڈبل پرچی فیس دینے سے انکار پرپرچی مافیا کے غنڈوں نے رکشہ کی سکرین توڑ دی اور ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ رکشہ ڈرائیور نے چوکی میں درخواست دی تو پولیس بھی پرچی مافیا کے ٹھیکہ داروں کی سرپرست بن گئی اور رکشہ ڈرائیور پر صلح کیلئے دباﺅڈالتی رہی ،کراس پرچے کی دھمکی دے کر ٹوٹا ہوا رکشہ جناح ہسپتال کی چوکی میں بند کردیا ۔ چیئرمین مجیدغوری کی مداخلت پر ایس پی ماڈل ٹاﺅن نے درخواست وصول کرکے ایک ہفتہ بعد تفتیش کیلئے دونوں پارٹیوں کو بلالیا ۔ انصاف دینے میں پولیس کی جانب سے تاخیری حربے کے استعمال، مقامی پولیس اور پرچی مافیا کے گٹھ جوڑ کیخلاف عوامی رکشہ یونین نے جمعہ کو سہ پہر 3 بجے کلمہ چوک میں دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top