Home / Business / مرغی کا گوشت 36 روپے مہنگا
مرغی کا گوشت 36 روپے مہنگا

مرغی کا گوشت 36 روپے مہنگا

برائلر ایسوسی ایشن کی اجارہ داری اور بارہ ربیع الاول کی آمد کی مناسبت سے ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، 36 روپے کے اضافے سے برائلر گوشت 155 سے 191 روپے کلو تک پہنچ گیا ۔ تفصیل کے مطابق پہلے ٹماٹر پھر پیاز اور اب برائلر کا گوشت بھی مہنگا ہو گیا ۔ برائلر ایسوسی ایشن کی مناپلی اور بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، 36 روپے کے اضافے سے برائلر گوشت کی قیمت 155روپے سے 191 روپے تک پہنچ گئی ۔ ضلعی انتظامیہ جہاں مکمل طور پر غیر فعال نظر آتی ہے تو وہاں محکمہ لائیو سٹاک بھی منظر سے غائب ہے ۔ شہریوں نے کہا کہ پہلے پیاز ، ٹماٹر ، دہی اور اب مرغی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ، ہم اسی گھن چکر میں پڑے رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ سیاست پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے غریب عوام کا بھی خیال رکھے ۔ ڈی سی سمیر احمد سید نے کہا کہ وہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرانفروشی کیخلاف فوری ایکشن کی ہدایت کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برائلر کا ریٹ اگلے دنوں میں مزید بڑھے گا ۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top