Home / Latest News / جرمنی بھیجنے کا لالچ دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار
جرمنی بھیجنے کا لالچ دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار

جرمنی بھیجنے کا لالچ دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار

بلوچستان کے علاقے تربت میں قتل ہونے والے 5 افراد کو جرمنی بھیجنے کی لالچ دے کرموت کی وادی میں دھکیلنے والا انسانی اسمگلر سہیل شکیل گرفتار ہو گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل شکیل جرمنی میں مقیم اپنے بھائی کے ساتھ مل کر انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلاتا ہے اور نوجوانوں کو پہلے کوئٹہ میں صادق نامی اپنے دوست کے پاس ٹھہراتا ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم صادق کو کوئٹہ اور ملزم سہیل شکیل کو گجرات سے گرفتارکیا گیا، دونوں ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا ہے اور سہیل شکیل نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ نوجوانوں کو بھاری رقم کے عوض جرمنی بھجواتا تھا اور کوئٹہ میں 50 ہزار روپے فی کس کے عوض صادق کے پاس ٹھہراتا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تربت میں قتل ہونے والے 15 افراد بھی سہیل شکیل اور صادق کے دیے گئے لالچ میں پھنس کر جرمنی جانا چاہتے تھے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top