Home / Latest News / نواز شریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
نواز شریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

نواز شریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

 سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ نوازشریف کے وکیل اعظم تارڑ نے درخواست دائر کی جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا ہے اور ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا۔ اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔درخواست گزار نے 3 ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے اور اپیل آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا بھی کی جس پر عدالت نے نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے بنچ تشکیل دیدیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ درخواست کی سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست مسترد کردی تھی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top