Home / Latest News / جاوید ہاشمی کو عوامی رابطہ مہم کا حصہ بنانے کا فیصلہ
جاوید ہاشمی کو عوامی رابطہ مہم کا حصہ بنانے کا فیصلہ

جاوید ہاشمی کو عوامی رابطہ مہم کا حصہ بنانے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف نے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کو اپنی عوامی رابطہ مہم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس سلسلے میں انہیں ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت اور خطاب کی باضابطہ دعوت دے دی ہے جو 18 نومبر اتوار کو شام 4 بجے ہوگا۔ اس سلسلے میں مخدوم جاوید ہاشمی گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں جب میڈیا سے بات چیت کررہے تھے تو ایک صحافی نے ان سے ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کے حوالے سے سوال بھی کیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد جلسہ کے بعد میاں نواز شریف ایک اور شہر میں عوامی رابطہ م ہم کے جلسہ سے خطاب کریں گے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top