Home / Business / باسی مچھلی کی فروخت پر 6 فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا گیا
باسی مچھلی کی فروخت پر 6 فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا گیا

باسی مچھلی کی فروخت پر 6 فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں مچھلی فروشوں کی6 معروف دکانیں اور مختلف شہروں میں زائد المیعاد اجزاءاور ناقص صفائی پر مختلف اشیاءبنانے والے11 پروڈکشن یونٹس سیل کر دیئے ہیں۔اے ڈی جی آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رافع حیدر کے مطابق لاہور میں مچھلی فروشوں کی 6 معروف دکانوں پر زائد المیعاد اور استعمال شدہ گھی اور کوکنگ آئل استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ باسی مچھلی فروخت کی جا رہی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں زائد المیعاد اجزاءاور ناقص صفائی پر مختلف اشیاءبنانے والے11 پروڈکشن یونٹس بھی سیل کردیئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ان پروڈکشن یونٹس میں نمکو، سوئیٹس، بچوں کی اشیائے خورو نوش اور فوڈ کلر تیار کیے جا رہے تھے۔اے ڈی جی آپریشنز نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 4 ہزار سےزائد مقامات کی چیکنگ کر کے 200 کے قریب فوڈ پوائنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top