Home / Latest News / وزیر خزانہ اسحاق ڈار مشترکہ مفادات کونسل سے فارغ، احسن اقبال کو رکن مقرر کردیا گیا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار مشترکہ مفادات کونسل سے فارغ، احسن اقبال کو رکن مقرر کردیا گیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار مشترکہ مفادات کونسل سے فارغ، احسن اقبال کو رکن مقرر کردیا گیا

وفاقی حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل کی رکنیت سے فارغ کرکے ان کی جگہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو کونسل کا رکن مقرر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا کیونکہ شاہد خاقان عباسی لاہور میں موجود تھے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں اور وفاقی حکومت کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ کی شرکت بھی ضروری تھی تاہم ان کے شریک نہ ہونے کے باعث انہیں عہدے سے ہٹاکر مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ اسحاق ڈار کی جگہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو مشترکہ مفادات کونسل کا وفاقی نمائندہ مقرر کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سفارش پر صدر ممنون حسین نے اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹایا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top