Home / Latest News / چودھری نثار کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ
چودھری نثار کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ

چودھری نثار کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ

سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے مقتدر حلقوں سے این آر او حاصل کرنے کے لئے چودھری نثار کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف نے چاروں طرف ناکامیوں مایوسیوں کا منہ دیکھ کر دوبارہ چودھری نثار سے مدد طلب کی ہے اس مقصد کے لئے نثار اور نواز شریف کے مابین اگلے چند دنوں میں ملاقات بھی متوقع ہے۔خبر رساں ادارے آن لائن کے مطابق نواز شریف کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے چودھری نثار نے بھی راولپنڈی میں اپنی خفیہ سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور مقتدر حلقوں سے اپنی ملاقاتیں بھی بڑھا دی ہیں۔ چودھری نثار دن کی بجائے رات کی تاریکی میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنے میں مصروف ہیں۔ چودھری نثار کے فرنٹ پر آنے کے بعد خواجہ آصف، خواجہ سعد اور دانیال عزیز گروپ پس پردہ چلا جائے گا اور مریم گروپ کو بھی پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top