Home / Latest News / بھائی کی موت کا سن کر دوسرے بھائی کا بھی انتقال
بھائی کی موت کا سن کر دوسرے بھائی کا بھی انتقال

بھائی کی موت کا سن کر دوسرے بھائی کا بھی انتقال

پشاور: شیرگڑھ میں بھائی کی موت کا سن کر دوسرا بھائی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ خیبر پختونخوا میں شیرگڑھ كے نواحی گاؤں امیر گلاب كلے میں غلام سرور نامی شخص اپنے بیمار بھائی فیض اللہ كی عیادت كے لیے اس كے گھر گیا۔ ملاقات کے کچھ ہی دیر بعد بیمار بھائی فیض اللہ كا انتقال ہوگیا اور جیسے ہی غلام سرور کو بیمار بھائی کی موت کے بارے میں پتہ چلا وہ صدمہ برداشت نہ کرسکا اور 10 منٹ بعد ہی غلام سرور کو دل كا دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جاملا۔غلام سرور بینک میں ملازم تھا، بیك وقت ایك ہی گھر سے 2 جنازے اٹھنے پرعلاقے میں  كہرام مچ گیاجب کہ دونوں بھائیوں کے گھروالے صدمے سے دوچار ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top