Home / Latest News / ”ہم پاکستان آ رہے ہیں“ ویسٹ انڈیز نے وہ اعلان کر دیا جس کا تمام پاکستانیوں کو انتظار تھا، آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی
”ہم پاکستان آ رہے ہیں“ ویسٹ انڈیز نے وہ اعلان کر دیا جس کا تمام پاکستانیوں کو انتظار تھا، آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

”ہم پاکستان آ رہے ہیں“ ویسٹ انڈیز نے وہ اعلان کر دیا جس کا تمام پاکستانیوں کو انتظار تھا، آج کی سب سے بڑی خوشخبری آ گئی

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے مارچ 2018ء میں پاکستان کا دورہ کرنے کی تصدیق کر دی ہے جس دوران ویسٹ انڈیز اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اگلے سال مارچ میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم مارچ کے آخر میں پاکستان آئے گی اور لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تین ٹی 20  میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا میچ 29 مارچ اور دوسرا میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم اپریل کو ہو گا۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم نے رواں مہینے پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم پاکستان میں سموگ کی ابتر صورتحال، ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے ساتھ معاہدوں اور نومبر کے آخر میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے باعث پاکستان کا دورہ ممکن نہیں ہو سکا۔ یہ افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال سے مطمئن نہیں ہے اور اس وجہ سے ہی دورہ پاکستان ملتوی کیا گیا تاہم ذرائع نے ان تمام خبروں کو مفروضوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل وجہ سموگ اور ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے بی پی ایل فرنچائزوں کیساتھ ہونے والے معاہدے ہیں جو اس وقت بنگلہ دیش میں جاری ہے اور اس میں کئی پاکستانی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔ 

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top