Home / Latest News / پی سی بی فواد عالم پر ایک بار پھر مہربان
پی سی بی فواد عالم پر ایک بار پھر مہربان

پی سی بی فواد عالم پر ایک بار پھر مہربان

ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود فواد عالم کومسلسل نظرانداز کیا جارہا تھا جس کی وجہ سے میڈیا میں گزشتہ کئی ہفتوں سے قومی سلیکشن کمیٹی پر تنقید ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی ذاتی مداخلت کے بعد فواد عالم کو آج  طلب کیا گیا ہے جہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہیڈکوچ مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق اوردیگرکوچزنیٹ پر ان کی صلاحیتوں کو پرکھیں گے۔فواد عالم پاکستان کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں اوپنرکی حیثیت سے سنچری بنانے میں کامیاب رہے تھے، اگر مکی آرتھر نے گرین سگنل دیدیا تو وہ بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں، اس حوالے سے گزشتہ روز لاہور میں شیڈول ایک تقریب کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ فواد عالم سمیت کسی بھی کھلاڑی سے ناانصافی نہیں کی جائے گی، انھیں جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا تاثر غلط ہے، انھیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بلا رہے ہیں تاہم چیف سلیکٹر کاکہنا تھا کہ ایک روزہ اور ٹوئنٹی20 طرز کی کرکٹ میں ٹیم سیٹ ہے، البتہ ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top