Home / Latest News / لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ طلب کر لی
لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ طلب کر لی

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ طلب کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی رپورٹ طلب کر لی،تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پبلک کرنے کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل کی سماعت ہوئی،جسٹس عابدعزیزشیخ کی سربراہی میں فل بنچ نے سماعت کی ۔دوران سماعت حکومتی وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ جوڈیشل ریکارڈنہیں اس لئے شہادت کیلئے استعمال نہیں ہوسکتی،ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں اپنی انفارمیشن کیلئے جوڈیشل کمیشن بنواتی رہی ہیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ سنگل بنچ کودرخواستوں پرسماعت کااختیارنہیں تھا،عدالت سے استدعا ہے کہ سنگل بنچ کے فیصلے کوکالعدم قراردیا جائے۔اس پر عوامی تحریک کے وکیل نے کہا کہ حکومتی وکیل نے رپورٹ شائع نہ کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں ۔عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت رپورٹ پیش کرے بینچ چیمبر میں دیکھے گااور متاثرین کے وکیل آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top