Home / International / سعودی عرب نے انتہا ئی اہم قدم اُ ٹھالیا
سعودی عرب نے انتہا ئی اہم قدم اُ ٹھالیا

سعودی عرب نے انتہا ئی اہم قدم اُ ٹھالیا

سعودی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے تشکیل دیئے گئے عرب فوجی اتحاد نے عارضی طور پر یمن کی بری، بحری اور فضائی حدود بند کردی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کی زمینی، فضائی اور بحری حدود کی بندش کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب باغیوں نے دو روز قبل سعودی عرب پر ایران کا فراہم کردہ ایک بیلسٹک مزائل حملہ کیا تھا۔ اگرچہ اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا تھا مگر اس کے بعد عرب اتحاد نے یمن کے باغیوں کی طرف سے مزید حملوں سے بچنے کے لیے سرحد سیل کردی ہے۔بیان میں حوثیوں کے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے کو ایران کی طرف سے مملکت پر براہ راست حملہ اور جنگ قرار دیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے۔ کسی ملک کو سعودی عرب کی سرزمین اور قوم کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے چارٹر 51 کے تحت عرب اتحاد نے عارضی طور پر یمن کی بری، بحری اور فضائی حدود بند کردی ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top