Home / Latest News / برقعے میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
برقعے میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

برقعے میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف صحافی ریحام خان کی برقع میں ملبوس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔گزشتہ روز ریحام خان نے ٹوئٹراورانسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئرکیں ہیں جن میں وہ روایتی پختون شٹل کاک برقع اوڑھے نظر آرہی ہیں۔ تصاویر میں ریحام برقع میں ملبوس کافی خوش لگ رہی ہیں۔ ریحام نے ٹوئٹر پرجلال شیرازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’بالآخر مجھے برقع مل گیا جس کے لیے میں نے کب سے کہہ رکھا تھا اورمجھےاس برقعے کا کافی دنوں سےانتظار تھا‘‘۔ جلال شیرازی خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی کے اسپیکر ہیں جب کہ ان کا شمار ریحام خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔جب کہ ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’جہاں میں رہتی ہوں اور جس جگہ سے میں آئی ہوں مجھے اس جگہ سے پیار ہے‘‘۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top