Home / Latest News / پی ٹی آئی کی رہنما نبیلہ بٹ اشتہاری قرار
پی ٹی آئی کی رہنما نبیلہ بٹ اشتہاری قرار

پی ٹی آئی کی رہنما نبیلہ بٹ اشتہاری قرار

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے عدالت میں پیش نہیں ہونے پر مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سلطانہ شاہین اور پی ٹی آئی کی رہنما نبیلہ بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے 28 نومبرکوپیش کرنے کا حکم دیاہے,فاضل عدالت نے اکائونٹنٹ جنرل آف پاکستان کو ایم پی اے سلطانہ شاہین اور سی پی او ملتان کو سب انسپکٹر وہیڈ کانسٹیبل کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم بھی دیاہے۔تفصیل کے مطابق ایم پی اے سلطانہ شاہین نے2016 ءمیں تھانہ پرانی کوتوالی میں اپنی پوتی حرم نعمان کو اغوا کرنے کے الزام میں نبیلہ بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس میں قبل ازیں بھی دونوں خواتین کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تاہم پیش ہونے پروارنٹ گرفتاری واپس لے لئے گئے بعدازاں دونوں خواتین دوبارہ عدالت سے غیر حاضر ہوگئیں اور عدالت کی جانب سے متعدد بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئیں جس پر گزشتہ روز دونوں کو اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ایم پی اے کی تنخواہ بھی بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں اثناءاسی مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر تھانہ پرانی کوتوالی کے اے ایس آئی عبدالسلیم ، ہیڈ کانسٹیبل شہزاد حسن اور پرائیویٹ گواہ سونیا بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے اور سی پی او ملتان کو دونوں پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم بھی دیا گیاہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top