Home / Latest News / اب نوازشریف کو کسی صورت نہیں بچائیں گے
اب نوازشریف کو کسی صورت نہیں بچائیں گے

اب نوازشریف کو کسی صورت نہیں بچائیں گے

سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی خاطر پہلے نوازشریف کو ایک بار بچایا تھا لیکن اب کسی صورت نہیں بچائیں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے آصف زرداری سے متعلق بیان پرقائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ردعمل میں کہا کہ نوازشریف وہ دن یاد رکھیں جب انہوں نے زرداری کے ساتھ ملاقات سے انکارکیا تھا، نوازشریف نے بھی اس وقت کسی کو خوش کرنے کیلئے یہ ملاقات نہیں کی تھی ،  میاں صاحب یہ بتائیں کہ اس وقت کس کو خوش کرنے کیلئے انہوں نے ایسا کیا تھا، میاں صاحب یہ مکافات عمل ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ اب نوازشریف مشکل میں ہیں، جمہوریت مشکل میں نہیں، نوازشریف اپنی مشکلات کا ملبہ جمہوریت پرنہ ڈالیں، بلکہ میاں صاحب جمہوریت کو مشکل میں آنے سے بچائیں، ہم نے بار بار ان سے کہا کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں لیکن انہوں نے بات نہ سنی، جمہوریت بچانے کیلئے پہلے بھی نوازشریف کو ایک بار بچایا مگر اب کسی صورت نہیں بچائیں گے۔واضح رہے کہ آج احتساب عدالت میں پیشی کے دوران نواز شریف نے کہا تھا کہ زرداری مجھے گالیاں نہیں دے رہے بلکہ کسی اور کو خوش کررہے ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top