Home / Latest News / آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ہو گئی، پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار خوشخبری آ گئی
آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ہو گئی، پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار خوشخبری آ گئی

آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری ہو گئی، پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار خوشخبری آ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کے حسن علی باﺅلرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ آل راﺅنڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے اور بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر برقرار ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگز میں جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود ہیں۔بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز دوسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے، پاکستان کے بابر اعظم چوتھے، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک پانجویں، انگلینڈ کے جو روٹ چھٹے، بھارت کے روہت شرما ساتویں، جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی آٹھویں، جنوبی افریقہ ہی کے ہاشم آملہ نوویں اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن دسویں نمبر پر ہیں۔باﺅلرز کی رینکنگ میں پاکستان کے حسن علی نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پہلی پوزیشن پر ان کا قبضہ برقرار ہے۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے، بھارت کے جسپریت بمرا تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا پانچویں، آسٹریلیا کے مچل سٹارک چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، بھارت کے اکشر پٹیل آٹھویں، افغانستان کے راشد خان نوویں اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دسویں نمبر پر ہیں۔پاکستانیوں کیلئے خوشخبری کی بات یہ ہے کہ آل راﺅنڈرز کی فہرست میں بھی پاکستان کا جھنڈا ”لہرا“ رہا ہے اور محمد حفیظ نے پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ اس فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، انگلینڈ کے بین سٹوکس چوتھے، سری لنکا کے اینجلو میتھیوز پانچویں، آسٹریلیا کے جیمز فالکنر چھٹے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ساتویں، انگلینڈ کے معین علی آٹھویں، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نوویں اور آسٹریلیا کے مچل مارش دسویں نمبر پر ہیں۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top