Home / Latest News / پاکستان اگر لاہور کا میچ بھی جیت گیا تو ایسا کام ہو جائے گا کہ
پاکستان اگر لاہور کا میچ بھی جیت گیا تو ایسا کام ہو جائے گا کہ

پاکستان اگر لاہور کا میچ بھی جیت گیا تو ایسا کام ہو جائے گا کہ

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کیا تو ٹی 20 سیریز کے پہلے 2 میچ جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے اور اب لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں فتح کیساتھ ٹی 20 سیریز میں بھی کلین سویپ پر نظریں جما لی ہیں۔ون ڈے سیریز میں کلین سویپ نے ناصرف پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچا دیا بلکہ حسن علی ون ڈے انٹرنیشنل میں نمبر ون باﺅلر بن گئے اور محمد حفیظ نے ون ڈے انٹرنیشنل آل راﺅنڈرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔اور اب پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار خوشخبری آ گئی ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم نے لاہور میں ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھی فتح حاصل کی تو آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو جائے گی۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top