Home / Latest News / ایل او سی پر مقیم شہریوں نے متبادل رہائش مانگ لی
ایل او سی پر مقیم شہریوں نے متبادل رہائش مانگ لی

ایل او سی پر مقیم شہریوں نے متبادل رہائش مانگ لی

کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کے خلاف شہریوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں آزاد کشمیر کے علاقوں بٹل ، عباسپور، نکیال ، درہ شیر خان اور دیگر سیکٹر کے متاثرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھی خطاب کیا۔متاثرہ شہریوں نے بھارتی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بین الاقوامی معاہدے اور قوانین کے مطابق مکمل جنگ بندی کی جائے، سیز فائر ماہدے کے باوجود بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے درجنوں افراد کو شہید اور زخمی کر چکا ہے۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایل او سی پر رہائش پذیر افراد کے لئے متبادل رہائشی منصوبہ شروع کیا جائے اور شہید یا زخمی ہونے والوں کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر بات کی جائے اور کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top