Home / Latest News / ایسی حرکت کر دی کہ پریشان ہو گئے
ایسی حرکت کر دی کہ پریشان ہو گئے

ایسی حرکت کر دی کہ پریشان ہو گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف نااہلی کے بعد ہر جگہ عدالتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور اس مقصد کیلئے شعروں کا استعمال بھی خوب کرتے ہیں مگر اس مرتبہ جب انہوں نے شعر پڑھنے کی کوشش کی تو زبان لڑکھڑا گئی اور ساتھ ہی یہ پریشانی بھی 1لاحق ہو گئی کہ کہیں ان کی گفتگو براہ راست ٹی وی پر نشر تو نہیں ہو رہی۔لندن میں وہ پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے جو ان کے سامنے مائیک سجائے کھڑے تھے۔ سابق وزیراعظم نے اس موقع پر شعر پڑھنا چاہا مگر بھول گئے۔ ان کے پیچھے کھڑے ایک شخص نے تصحیح کرانے کی کوشش کی تو انہوں نے اس کی بات پر کان نہ دھرے اور پریشانی کے عالم میں بے اختیار میڈیا نمائندوں سے پوچھ لیا کہ ”آپ لائیو چل رہے ہیں؟اس پر میڈیا نمائندوں نے جواب دیا کہ نہیں اب براہ راست نشر نہیں کر رہے اور یہ ریکارڈنگ ہور رہی ہے۔ اور یہ بھی پوچھ لیا کہ دوبارہ کر لیں تو سابق وزیراعظم نے کہا کہ ”ہاں! دوبارہ کر لیں۔“ ان کی یہ گفتگو ٹی وی پر تو نشر نہیں ہوئی البتہ ان کی ویڈیو ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ہر صارفین ملے جلے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم جو شعر پڑھنا چاہ رہے تھے وہ درج ذیل ہے۔“

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top