Home / Latest News / حسن علی نمبر ون بولر بن گئے
حسن علی نمبر ون بولر بن گئے

حسن علی نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے حسن علی نےٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے، حسن علی جنوبی افریقی بولر عمران طاہر کو پیچھے دھکیل کر نمبر ون بولر بن گئے ہیں جب کہ بابراعظم بیٹسمینوں میں 2 درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آگئے، آل راؤنڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ نے بنگلا دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔حسن علی سب سے کم ون ڈے میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں، حسن علی نے اپنے 24 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کی جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ وقاریونس کے پاس تھا جنہوں نے 27 ون ڈے میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ حسن علی چیمپئینز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے  جب کہ بابر اعظم نے حال ہی میں لگاتار 5 ایک روزہ میچوں میں سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

About editor editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top